Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس وٹامن کی کمی آپ کے بچے کو چڑچڑا بنا سکتی ہے

Now Reading:

اس وٹامن کی کمی آپ کے بچے کو چڑچڑا بنا سکتی ہے
وٹامن

اس وٹامن کی کمی آپ کے بچے کو چڑچڑا بنا سکتی ہے

بچوں کی صحت میں غذا بہت اہمیت رکھتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے اپنی نشوونما کے مراحل طے کر رہے ہوتے ہیں ایسی صورت کسی بھی ایک وٹامن یا منرل کی کمی ان کی نشونما کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے نہ صرف متوازن غذا ضروری ہے بلکہ  جسم میں ان تمام تر وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب میں ہونا بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے اور بچوں کے لیے یہ اور بھی ضروری ہے۔

اگر بچوں میں کسی بھی ایک وٹامن کی کمی ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں انہی میں چڑاچڑاپن بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کے بچے کو اچانک غصہ آنے لگے اور چڑاچڑا ہونے لگے  تو اس پرفوری توجہ دیں کیونک یہ اس بات کی علامت ہے کہ بچے کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہو گئی ہے۔ یہ وٹامن جسم کی اعصابی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اگر جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہو جائے تو اس کا براہ راست اثر بچوں کے رویے پر پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی طبیعت چڑچڑی ہو سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق اگربچوں کی غذا پر توجہ نہ دی جائے یا بعض صورتوں میں جینیاتی وجوہات کی بناپر بچوں میں وٹامن بی 12 کی کمی ہونے لگتی ہے۔ اس وٹامن کی کمی کی چند وجوہات اور ظاہرہونے والی علامات یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

Advertisement

وٹامن بی 12 کی کمی اور اعصابی مسائل

وٹامن بی 12 کی کمی بچوں کی اعصابی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بچوں میں بھوک کی کمی کا سبب بھی بنتی ہے جبکہ کچھ بچوں میں اس کی علامت چڑچڑے پن کی صورت میں سامنے آتی ہے اگر آپ کے بچے میں یہ علامات موجود ہیں تو معالج سے رابطہ کریں۔

وٹامن بی 12 کی کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

وٹامن بی 12 کی کمی متوازن غذا پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے بھی جنم لینے لگتی ہے جبکہ بعض صورتوں میں، یہ جینیاتی بھی ہوسکتی ہیں. اگر آپ کے بچے میں اس وٹامن کی کمی کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو آپ اس کا خون ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ اس سے پتہ چلے گا کہ جسم میں بی 12 کی کمی ہے یا نہیں۔ اگر اس کی کمی ہے تو معالج  اسے ادویات اور سپلیمنٹس کے ذریعے پورا کر سکتے ہیں۔

اس کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے

وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کی خوراک پر توجہ دی جائے۔ بچوں کی خوراک میں دودھ، انڈے اور مچھلی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر موسم جو سبزیاں اور پھل دستیاب ہوتے ہیں انہیں بھی غذا میں شامل رکھ کر اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر