Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس عام وٹامن کا استعمال امراض قلب سے بچاسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

اس عام وٹامن کا استعمال امراض قلب سے بچاسکتا ہے، تحقیق
وٹامن

اس عام وٹامن کا استعمال امراض قلب سے بچاسکتا ہے، تحقیق

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی جسم کے لیے بے حد ضروری اور مفید ہے، تاہم اس کا استعمال امراض قلب سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

وٹامن ڈی کا غذا کےعلاوہ بطورسپلیمنٹ لینے یا نہ لینے سے صحت کے لیے کوئی حقیقی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں اس پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے۔ تاہم حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اس طرح کے سپلیمنٹس ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے وبائی امراض کےماہر ریچل نیل جو اس تحقیق کی مرکزی مصنف ہیں، کے مطابق وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس اور قلبی امراض کے خطرے کو دیکھنے کے لیے ابھی تک کا یہ دوسرا سب سے بڑا مطالعہ ہے۔

اس تحقیق میں 21,302 مریض پر وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کا اثر دیکھا گیا جن کی عمریں 60 سے 84 برس کے درمیان تھی اگرچہ اس تحقیق کے نتائج کو جانچنے کے لیے مزید شواہد کی ضرورت ہے تاہم یہ ایک بڑی پیمانے پر کی جانے والی تحقیق ہے۔

مطالعہ کے شرکاء کو پانچ سال تک وٹامن ڈی سپلیمنٹ یا پلیسبو دیے گئے، وٹامن ڈی گروپ میں شامل تقریباً 80 فیصد افراد ان پانچ سالوں کے بعد بھی اپنے سپلیمنٹس لے رہے ہیں۔

Advertisement

وٹامن ڈی گروپ میں، 6 فیصد شرکاء میں دل کی صحت میں بہتری نوٹ کی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں 6.6 فیصد شرکاء نے پلیسبو لیا۔ خاص طور پر دل کے دورے کے حوالے سے، وٹامن ڈی گروپ میں یہ شرح 19 فیصد کم تھی، جب کہ فالج کی شرح میں کوئی فرق نہیں تھا۔

 یہ فرق ان لوگوں میں زیادہ نمایاں تھا جو وٹامن ڈی کے ساتھ دل کی دوسری ادویات بھی لے رہے تھے

نیل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے ٹرائل سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹیشن دل کے بڑے خطرے کو کم کر سکتی ہے، اور اس طرح سٹیٹنز اور دیگر امراضِ قلب کی ادویات لینے والوں میں حفاظتی اثر مزید زیادہ ہو سکتا ہے تاہم یہ نتائج تجویز کرتے ہیں کہ اس پر مزید تحقیق کی جائے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ دل کے لیے وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ معالج کےمشورے سے لیے جائیں خاص طور پر ایسے افراد جو خاصے عمر رسیدہ ہیں۔

دریں اثنا، سپلیمنٹس کے بارے میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ اگرایسے افراد جو قدرتی ذرائع سے اس وٹامن کا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کافی مقدار میں سورج کی روشنی اور کھانے کی اشیاء، بشمول مچھلی اور انڈے کی زردی کو اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

Now Reading:

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ
الیکشن کمیشن

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ طلب کر لیں

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے افسران کو ای ایم ایس کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔

13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اور آئی ٹی افسران کو ٹرینگ دی جائے گی۔

Advertisement

 دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔

17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی۔

24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلی افسران کو ایک ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر