پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واحد پلیٹ فارم ہے جو عوام دوست قانون سازی کو فروغ دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جو پالیسیوں، قانون سازی اور گورننس کی تشکیل میں شہریوں کی فعال شمولیت کے ذریعے سہولت فراہم کرے۔
پرویز اشرف نے کہا ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز ہماری پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا، ہمارا مقصد شہریوں کی شمولیت کو ترجیح دینا اور اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ واحد پلیٹ فارم ہے جو عوام دوست قانون سازی کو فروغ دیتا ہے، قانون سازی کے عمل کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت اثرات دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے جوڑنے اور انہیں اپنے خیالات، تحفظات اور تجاویز کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے بااختیار بنانے میں پل کا کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
