
مارلن سیموئلز
ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی مارلن سیموئلز ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چار خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی مارلون سیموئلز کو امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چار خلاف ورزیوں کا قصوروار پایا گیا ہے۔
تینوں فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے اور 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سیموئلز پر پہلی بار 2021 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس ماہ کے اوائل میں ٹریبونل کے سامنے سماعت کے بعد انہیں قصوروار پایا گیا تھا۔
2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں کھیلنے کے دوران ان کے طرز عمل سے متعلق خلاف ورزیوں میں کسی تحفے کی وصولی، ادائیگی اور مہمان نوازی کی وصولی کا انکشاف کرنے میں ناکامی شامل ہے جس سے کھلاڑی یا کرکٹ کے کھیل کی بدنامی ہو سکتی ہے۔
سیموئلز 750 ڈالر یا اس سے زیادہ کی قیمت کے ساتھ مہمان نوازی کی وصولی کا انکشاف کرنے میں بھی ناکام رہے۔
آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ مارلن سیموئلز واقعے کی تحقیقات میں اینٹی کرپشن عہدیدار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے متعلقہ معلومات چھپا کر تحقیقات میں تاخیر کی۔
ٹریبونل اس میں شامل ہر فریق کی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد پابندیوں کا خاکہ پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ مارلن سیموئلز پر اس سے قبل جنوری 2007 میں بھارت میں ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم کی معلومات ایک سٹے باز کو فراہم کرنے پر 2008 میں دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News