Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی وڈ فلم ‘دی بلائنڈ سائیڈ’ پر ایک نیا تنازع

Now Reading:

ہالی وڈ فلم ‘دی بلائنڈ سائیڈ’ پر ایک نیا تنازع
ہالی وڈ فلم

ہالی وڈ فلم ‘دی بلائنڈ سائیڈ’ پر ایک نیا تنازع

ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ‘دی بلائنڈ سائیڈ’ پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی مائیکل اوہر نے فلم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

‘دی بلائنڈ سائیڈ’ ایک ایسے سیاہ فام لڑکے کی کہانی ہے جو یتیم خانے میں رہ رہا ہے اور ایک سفید فام فیملی کی مدد سے بڑا کھلاڑی بن جاتا ہے۔

یاد رہے کہ فلم کی کہانی 2006 میں اسی نام سے شائع ہونے والی کتاب سے لی گئی ہے جس کے مصنف مائیکل لیوس ہیں۔

اس کتاب میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ایک نشے کی عادی خاتون کے 13 بچوں میں سے ایک مائیکل اوہر کو سفید فام ‘توہائے فیملی’ نے گود لیا اور اس بچے نے کیسے ترقی کی۔

Advertisement

تاہم اس حوالے سے امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی مائیکل اوہر دعویٰ کیا ہے کہ ‘توہائے فیملی’ نے کبھی بھی گود نہیں لیا تھا جیسا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے۔

مائیکل کا کہنا ہے کہ توہائے فیملی نے 18 برس کا ہوجانے کے بعد ان کا نام استعمال کرنے کیلئے قانونی دستاویزات پر جعل سازی کے ذریعے ان سے دستخط لیے۔

مائیکل نے الزام لگایا کہ توہائے فیملی نے ان پر بننے والی فلم سے بھی کروڑوں ڈالر کی رائلٹی حاصل کی لیکن انہیں ایک پائی بھی نہیں دی گئی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سینڈرا بلوک نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اتنی شاندار کہانی اور عمدہ فلم داغدار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس فلم کو لوگ دیکھیں گے تو ان کا بالکل مختلف ردعمل ہوگا۔

واضح رہے اس فلم نے عالمی باکس آفس پر 30 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ مقامی ویڈیو سیلز میں بھی کروڑوں ڈالر کمائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر