 
                                                      سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد
نیب کی استدعا پرعدالت نے تاریخ تبدیل کردی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، توشہ خانہ نیب کیسز کی سماعت کے آغاز میں وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم سیشن عدالت میں تھے، مسلسل ہمیں وہاں جانا پڑتا ہے، 12 کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں۔
وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے کہا کہ عدالت میں مصروفیت کی وجہ سے اپنی فیملی کو بھی وقت نہیں دے پاتا، 23 کو میرا بیٹا آیا ہے ابھی تک اس سے ملاقات بھی نہیں ہوئی جس پرجج محمد بشیرنے کہا کہ جمعہ رکھ لیتے ہیں حتمی دلائل کے لیے۔
سردارمظفر نے کہا کہ ہرتاریخ پر یہ نئی تاریخ دیتے ہیں جس پرخواجہ حارث نے جواب دیا کہ پھر آج بحث کرلیں کوئی تو بات ٹھیک کیا کریں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ وقت بہت زیادہ ہوگیا ہے، ٹائم تو دیکھیں جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔
دوران حراست چیئرمین پی ٹی آئی کا لیا گیا موبائل نیب نے واپس کر دیا، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موبائل سارا آئی ایس آئی دیکھ چکی ہوگی۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ اللہ و اکبر
نیب کی استدعا پرتاریخ تبدیل کردی گئی اور عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 4 اگست تک توسیع کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 