Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل اپنی نئی آئی فون 15 سیریز اگلے ماہ متعارف کرانے جارہا ہے

Now Reading:

ایپل اپنی نئی آئی فون 15 سیریز اگلے ماہ متعارف کرانے جارہا ہے
آئی فون

ایپل اپنی نئی آئی فون 15 سیریز اگلے ماہ متعارف کرانے جارہا ہے

ایپل ہمیشہ اپنے نئے آئی فون میں جدید فیچرز متعارف کرتا رہتا ہے یہی وجہ کہ صارفین کو ہر سیریز کا شدت سے انتظاررہتا ہے، اوراب افواہ ہے کہ ایپل اپنی نئی آئی فون 15 سیریز متعارف کرانے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اپنی انتہائی متوقع آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس نئے سیریز کے فون میں کئی بہترین خصوصیات جیسے کہ نئے ڈیزائن، بہتر کارکردگی، اورجدید آپٹیکل زوم کی صلاحیتیں متوقع ہیں، اگرچہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ کہ نئے ماڈلز کی قیمتیں سابقہ قیمتوں کی نسبت زیادہ ہوں گی۔

ٹیک انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ایک طویل انتظار کے بعد اب آئی فون 15 سیریز کی لانچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، اورکمپنی نے اس دن اپنے تمام ملازمیں کو چھٹی نہ کرنے کو کہا ہے، ایپل نے ستمبر میں اپنے تازہ ترین آئی فونز کی نقاب کشائی کی تاریخ رکھی ہے۔

اگر یہ افواہیں درست ہیں تو، توقع کر سکتے ہیں کہ آئی فون 15 سیریز کے پیشگی آرڈرز جمعہ 15 ستمبر سے شروع ہوسکتے ہیں، جس کا باضابطہ لانچ 22 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

Advertisement

توقع ہے کہ آئی فون 15 سیریز کچھ دلچسپ نئی خصوصیات کے ساتھ آئے گی۔ افواہیں ہیں کہ  ڈسپلے کے ارد گرد قدرے خمیدہ کناروں اور پتلے بیزلز کے ساتھ ایک جدید ڈیزائن پیش کیا جائے، نیز، چاروں نئے ماڈلز میں معمول کے لائٹننگ کنیکٹر کے بجائے ڈائنامک آئی لینڈ اور USB-C پورٹس ہو سکتے ہیں۔ پرو ماڈلز کے لیے، روایتی سٹینلیس سٹیل کی جگہ ایک نئے ٹائٹینیم فریم کی بات کی جا رہی ہے، جس سے فونزمزید خوبصورت دکھائی دیں گے۔

ہڈ کے نیچے، آئی فون 15 اور 15 پلس میں آئی فون 14 پرو کی طرح A16 بایونک چپ دستیاب ہوگی۔ تاہم، آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی A17 چپ متعارف کی جائیں گی، جس سے نئے فون کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ ایک بڑا پرو ماڈل ایک نئے پیرسکوپ لینس کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جو فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے بہتر آپٹیکل زوم صلاحیتیں فراہم کرے گا۔

اب تمام صارفین کو اس نئے فون کے لانچ ہونے کا انتظار ہے تاکہ وہ اس نئے فون کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اس کے نت نئے فیچرز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر