پی سی بی کے متوقع چیف سلیکٹر کا نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے متوقع چیف سلیکٹر انضمام الحق ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف انتظامیہ کی جانب سے انضمام الحق کو بڑا عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ انضمام الحق کو پاکستان ٹیم کا چیف سلکیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کرے گا، آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا بھی اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو اب تک چیف سلیکٹر نہ مل سکا، محمد حفیظ نے بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی
واضح رہے کہ انضمام الحق پہلے بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرچکے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے بھی چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے انضمام الحق کا نام تجویز کیا تھا۔
انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے چار نام پیش کیے تھے جن میں مشتاق احمد، محمد وسیم، اظہر علی اور انضمام الحق کا نام شامل تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
