Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا آپریشن میں ہلاک

Now Reading:

سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا آپریشن میں ہلاک

سوشل میڈیا پر امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کریگ رابرٹسن نامی شخص نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر صدر بائیڈن یوٹاہ کے دورے پر آئے تو اسے قتل کر دوں گا۔

کریگ رابرٹسن نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو مارنے کے لیے اسلحہ خریدنے کا بھی دعوی کیا اور خود کو میگا ٹرمپر ظاہر کیا جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کریگ رابرٹسن کی پوسٹ کے بعد ایف بی آئی حکام حرکت میں آ گئے، ایف بی آئی نے کریگ کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔

Who Is Craig Robertson? Man Killed by FBI After Threatening Biden

Advertisement

کریگ رابرٹسن اپنے گھر پر موجود تھا، تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے اس کے لیے اسلحہ خریدنے والے شخص کے ہمرا ہ وارنٹ دینے کی کوشش کی اور کریگ کو گھر سے باہر آنے کا کہا۔

کریگ رابرٹسن کے پڑوسیوں کا کہنا ہے ایف بی آئی نے صبح ساڑھے پانچ بجے کریگ کے گھر کا محاصرہ کیا تھا اور پولیس اسے مائیکرو فون کے ذریعے باہر آنے کا کہہ رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق کریگ کو گھر سے باہر بلانے کے اس کوشش کے دوران اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، کریگ رابرٹسن فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر