
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو نے عرب ٹی وی پریزینٹر حلیمہ بولانڈ کو غلطی سے فون ملادیا تاہم فون پر ہونے والی ان کی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی۔
’فٹبال بوائے‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں صرف ایک ٹیلی فون دکھائی دے رہا ہے اور کرسٹیانو رونالڈو اور حلیمہ بولانڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو سنائی دے رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی دوست سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن غلطی سے ان کی کال سابق مِس عرب اور ٹی وی پریزینٹر حلیمہ بولانڈ کو لگ گئی اور دونوں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کو کسی نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
https://twitter.com/TICCR7/status/1687588674635214852?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1687588674635214852%7Ctwgr%5E9832cd0ed2ae0356f62c7db00c5d592787409c9c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2521562%2F16
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پرتگالی فٹبال اسٹار نے ہیلو بول کر اپنا نام بتایا تو حلیمہ بولانڈ حیرت زدہ رہ گئیں، اور انہوں نے اپنی تسلی کے لیے چونکتے ہوئے پوچھا ’’کریسٹیانو رونالڈو” ؟ النصر کے کھلاڑی نے جیسے ہی ہاں کہا تو حلیمہ نے بے ساختہ ہوکر بولا ’’اوہ میرے خدا! نہیں۔ واقعی‘‘۔
رونالڈو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست کو فون کررہے تھے جس پر حلیمہ بولانڈ نے فوراٍ جواب دیا کہ مجھے بھی اپنا دوست ہی سمجھیں۔ گفتگو کے دوران انہیں پتہ چلا کہ وہ ایک ہی ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ہیں۔
رونالڈو نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے جس پر حلیمہ نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین غلطی ہے اور پھر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں وہ ایک ٹی وی پریزینٹر ہیں‘‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News