Advertisement
Advertisement
Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاسیکریٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم شرکت پراظہار برہمی

Now Reading:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاسیکریٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم شرکت پراظہار برہمی
پارلیمنٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاسیکریٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم شرکت پراظہار برہمی

نورعالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا  اجلاس ہوا جس میں وزارت آبی وسائل کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا۔ 

پی اے سی نے سیکریٹری آبی وسائل کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا۔ نورعالم خان نے کہا کہ سیکریٹری آبی وسائل چوتھی پانچویں بار اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

حکام وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ سیکریٹری آبی وسائل بیرون ملک دورے پر ہیں، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پرنسپل اکاونٹنگ افسر کی غیر موجودگی میں ہمیں یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ وزارت آبی وسائل کے اربوں روپے کے 12 منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، نیلم جہلم، سوکھی کناری سمیت کسی منصوبے کی انکوائری رپورٹ مکمل نہیں کی گئی۔ انکوائری رپورٹس آنے میں تین تین سال لگ جاتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے 14 سے 22 سال تک تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔

Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 8 اگست تک تمام انکوائری رپورٹس طلب کر لیں۔

پی اے سی نے تمام ڈیفنس ڈیلزکی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت بھی کی، نورعالم خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ڈیفنس ڈیلز کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔ میزائل، اسلحہ، جہاز یا ان کے پرزہ جات کہاں سے خریدے جاتے ہیں، تفصیلات ویب پر نہ ڈالی جائیں۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ بھارت متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ڈیل ختم کراتا ہے۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر