Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“یقین تھا طویل لڑائی نہیں ہوگی، مل کر کام کریں گے”

Now Reading:

“یقین تھا طویل لڑائی نہیں ہوگی، مل کر کام کریں گے”
گورنر سندھ

“یقین تھا طویل لڑائی نہیں ہوگی، مل کر کام کریں گے”

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین تھا طویل لڑائی نہیں ہوگی، مل کر کام کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن تلخی نہیں ہونی چاہیے، ہم نے آگے بڑھنا ہے، کراچی معیشت کا حب ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کراچی شہر کا بہت بڑا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول ہونا چاہیے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر اور صوبے کی ترقی عزیز ہے اور رہے گی، کراچی میں سمندر ہے لیکن پینے کا پانی نہیں، ایک غلط فہمی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی،۔

انکا کہنا ہے کہ یقین تھا طویل لڑائی نہیں ہوگی، مل کر کام کرینگے، سیاسی جماعتوں میں اختلافات چلتے رہتے ہیں، آئندہ بھی اسی طرح بات چیت کریں گے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے کہا کہ آنے والے سرمایہ کاروں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، کراچی کی ترقی کئی دہائیوں سے رکی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ملکرآگے بڑھنا ہے، شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرینگے، کراچی آج بھی دیگرشہروں سے بدتر حالت میں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں جو معاملات ہوئے وہ اچھے نہیں تھے، اس وقت شہر کے حوالے سے جو صورتحال ہے اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ میری دعوت پر وہ یہاں آئے ہیں، جیفکو گراؤنڈ کے حوالے سے ایک غلط فہمی تھی، جیفکو گراؤنڈ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے بہت کام کیے ہیں، گراؤنڈ کے وزٹ کے موقع پر وہاں نعرے بازی ہوئی جو نہیں ہونے چاہیے تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر سندھ بہت اچھے انداز میں بات کرتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں۔ ٹرانزیشن پیریڈ ختم ہونا چاہیے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے گورنر سندھ سے بات ہوئی ہے ڈیڑھ کروڑ آبادی کو کم گنا گیا ہے، میرا دعویٰ ہے کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی کا شہر کراچی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
خدمت کرکے کراچی اور حیدرآباد سے بہت زیادہ سیٹیں جیتیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر