
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان
ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے باوجود بھارت ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم رہا جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
گزشتہ روز بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا لیکن یہ فتح بھی بھارت کو پہلی پوزیشن پر نہیں پہنچاسکی تاہم پاکستان بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد بھی دوبارہ پہلی پوزیشن پر قابض ہوگیا۔
India and Australia both have a chance to regain the top spot in the @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Team Rankings when they face-off later this week.
More ➡️ https://t.co/mIT7iCarHq pic.twitter.com/7GfIMJXvBZ
Advertisement— ICC (@ICC) September 18, 2023
جنوبی افریقا نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد کینگروز پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلا گیا اور یوں پاکستان دوبارہ سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔
پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News