سندھ میں ڈینگی کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہو گئے، کراچی میں 7، حیدرآباد 2، شہید بینظیر آباد 1 ، سکھر ڈویژن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔
کراچی ضلع جنوبی میں 3 ، شرقی میں 2 ، وسطی اور کورنگی میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ رواں ماہ تاحال سندھ بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 279 ہوگئی۔
ستمبر میں ابتک کراچی میں 225، حیدرآباد ڈویژن میں 29، میر پور خاص میں 12، سکھر 6 ، لاڑکانہ 4 ، شہید بینظیر آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال تاحال سندھ بھر میں 1239 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 1006 کا تعلق کراچی سے ہے۔ صوبے بھر میں ڈینگی کے باعث رواں سال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News