Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ، ناسا نے سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دی

Now Reading:

بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ، ناسا نے سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دی

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک ہی دن میں کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 740 فیصد اضافہ ہوا، ناسا نے سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں اتوار کے روز کھیتوں میں آگ لگنے کے 1068 واقعات میں 740 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو موجودہ کٹائی کے موسم میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز فصلوں کی باقیات (پرالی) جلانے کے صرف 127 واقعات پیش آئے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں نسبتا کم دھوئیں کے بعد پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ناسا کے ورلڈ ویو سیٹلائٹ نے 25 سے 29 اکتوبر کے درمیان پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں کھیت کی آگ کو سرخ نقطوں سے دکھایا گیا ہے

Advertisement

26 اکتوبر کی تصویر میں 25 اکتوبر کے مقابلے میں سرخ نقطے کے کلسٹرمیں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ 27 اکتوبر کو آگ لگنے کے واقعات میں نمایاں اضافے کے بعد، اگلے دن ہفتہ کو تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

لیکن اگلے ہی دن یعنی کل اتوار کو ریاست کے بڑے حصوں میں کھیتوں میں آگ لگی دیکھی گئی۔

انتظامیہ نے سیٹلائٹ امیج الرٹ کے بعد اب کھیت کی آگ بجھانے کے لئے اپنی فائر بریگیڈ کی ٹیم روانہ کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاں فائر بریگیڈ نہیں پہنچ پاتی، وہاں دیگر ذرائع سے آگ بجھا دی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سیزن میں بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 ستمبر سے 29 اکتوبر کے درمیان کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 57 فیصد کمی آئی ہے۔

15 ستمبر سے 29 اکتوبر تک بھارتی ریاست میں کھیتوں میں آگ لگنے کے کل 5254 واقعات ہوئے جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں اس طرح کے 12112 واقعات پیش آئے تھے۔

مرکز کے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں فصل کی کٹائی کی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی۔

Advertisement

اکتوبر اور نومبر میں نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کی ایک وجہ پنجاب اور ہریانہ میں دھان کے بھوسے جلانا سمجھا جاتا ہے۔

چونکہ دھان کی کٹائی کے بعد ربیع کی فصل گیہوں کاشت کی جاتی ہے اس لیے کچھ کسان اگلی فصل کی بوائی کے لیے فصل کی باقیات کو جلدی صاف کرنے کے لیے اپنے کھیتوں میں آگ لگا دیتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر