Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ پر گوتریس کی تقریر، اسرائیل کا اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو ویزا دینے سے انکار

Now Reading:

غزہ جنگ پر گوتریس کی تقریر، اسرائیل کا اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو ویزا دینے سے انکار

غزہ جنگ پر انتونیو گوتریس کی تقریر کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے اسرائیل پر بالواسطہ تنقید پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر کا کہنا ہے کہ ‘انہیں سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے’۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو ویزا دینے سے انکار کر دے گا کیونکہ اس کا بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گیلاڈ ایردان نے یہ بیان بدھ کے روز اس وقت دیا جب گزشتہ روز سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سربراہ کی تقریر کے نتائج جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب کی جانب شہریوں کے انخلا کا حکم دینے پر بالواسطہ طور پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ خلا میں نہیں ہوا کیونکہ فلسطینی “56 سالوں سے گھٹن بھرے قبضے کا شکار ہیں”۔

نیویارک سے خبر رساں ادارے کے گیبریل الیزونڈو نے خبر دی کہ بہت سے ممالک نے انتونیو گوتریس کے انتہائی متوازن نقطہ نظر کا خیر مقدم کیا ہے۔

تاہم اسرائیل ان کےاس بیان پر سخت برہم تھا اور اس کے عہدیداروں نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن، جو مباحثے میں شامل تھے اتنے پریشان تھے کہ انہوں نے سیکرٹری جنرل کے ساتھ منگل کی سہ پہر ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی۔

نامہ نگار گیبریل الیزونڈو نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کے خلاف اس طرح کا رد عمل دیکھنا واقعی غیر معمولی ہے۔

گیلاڈ ایردان نے کہا کہ انتونیو گوتریس کے بیان کی وجہ سے ہم اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیں گے۔ ہم پہلے ہی انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس کو ویزا دینے سے انکار کر چکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں سبق سکھایا جائے۔

Advertisement

گیلاڈ ایردان نے ایکس پر کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس تقریر کے ذریعے دہشت گردی اور قتل و غارت کے بارے میں تفہیم کا اظہار کیا ہے۔

بعد ازاں انتونیو گوتریس نے ایکس پر اپنی تقریر کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ انہوں نے غزہ کے بحران پر حماس اور اسرائیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر