Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کو غزہ کے شہیدوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، فلسطینی مندوب

Now Reading:

یورپی یونین کو غزہ کے شہیدوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، فلسطینی مندوب

فلسطین کے ایک مندوب نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یورپی یونین میں فلسطین کے اعلیٰ سفارت کار عبدالرحیم الفارا جن کا خاندان غزہ میں موجود ہے، کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ تنازع پر مغربی ردعمل سے حیران ہیں۔

فلسطینی مشن کے سربراہ عبدالرحیم الفارا کے بقول انہوں نے رواں ہفتے غزہ کے ایک ہسپتال میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے حوالے سے ایک خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میرا خواب تھا کہ یورپی یونین کونسل، پارلیمنٹ اور کمیشن کے صدر بدھ کی صبح فلسطینی جھنڈے تھامے کھڑے ہوں گے اور اسپتال میں اور گزشتہ دہائیوں میں قتل کیے گئے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

عبدالرحیم الفارا نے کہا کہ جب میں بیدار ہوا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف ایک خواب تھا۔ اور یہ صرف ایک خواب ہی رہے گا۔

Advertisement

اسرائیل میں حماس کے غیر معمولی مہلک حملے کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں نے برسلز میں ان حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی یاد میں مظاہرے کیے جبکہ بلاک بھر کی عمارتیں اسرائیلی پرچم کے سفید اور نیلے رنگ میں لپٹی ہوئی تھیں۔

فلسطینی مندوب عبدالرحیم الفارا نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کے بعد سے ہلاک ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے لیے یورپی یونین نے کوئی مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ عبدالرحیم الفارا کی بیٹی، ماں، بھائی اور دیگر رشتہ دار اب غزہ میں ہیں اور زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عبدالرحیم الفارا غزہ کے شہریوں کے قتل عام پر یورپی یونین کی خاموشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

عبدالرحیم الفارا نے یورپی یونین کے موقف کے بارے میں کہا کہ ان کی اور امریکہ کی خاموشی نے مجھے حیران کر دیا ہے اور یہ پریشان کن ہے.

یاد رہے کہ منگل کی رات غزہ میں الاہلی عرب اسپتال پر بمباری کی گئی تو یورپی یونین کے رہنما اپنے ورچوئل سربراہی اجلاس کے لئے جمع ہوئے تھے جہاں وہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پر اپنے موقف پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

Advertisement

فلسطینی مندوب عبدالرحیم الفارا کے مطابق مجھے امید تھی کہ سربراہ اجلاس اچانک رک جائے گا اور رہنما اس وحشیانہ جنگی جرم کی مذمت کریں گے۔ لیکن اس سربراہی اجلاس میں بمباری کے بارے میں کوئی بیان تک نہیں تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر