Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا کریمیا میں روسی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Now Reading:

یوکرین کا کریمیا میں روسی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے رات گئے کرائمیا میں روس کے فضائی دفاعی نظام کے ایک حصے کو نشانہ بنایا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن یونٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مسلح افواج نے مقبوضہ کرائمیا کے مغربی ساحل پر فضائی دفاعی نظام کے ایک اسٹریٹجک آبجیکٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ماسکو نے یوکرین کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز جزیرہ نما کریمیا میں میزائل حملے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کی جانب سے داغے گئے 8 میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ کیف نے جزیرہ نما اسود پر حملوں میں اضافہ کیا ہے، جسے ماسکو نے 2014 میں ضم کر لیا تھا، جب سے اس نے اس سال کے اوائل میں روسی افواج کے خلاف جوابی حملہ کیا تھا۔

Advertisement

یوکرین نے اس حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں اور روس نے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا۔

یوکرین کے پاس اسٹورم شیڈو برطانوی فراہم کردہ میزائل سسٹم ہیں جن کی رینج 250 کلومیٹر سے زیادہ ہے جو کیف کو یوکرین کے مشرق اور جنوب میں فرنٹ لائنز کے پیچھے واقع اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

روس میں تعینات گورنر سیواستوپول نے بتایا کہ ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

روسی فوجی بلاگرز نے راتوں رات اطلاع دی تھی کہ یوکرین جزیرہ نما پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

روسی فوج کے قریبی ٹیلی گرام چینل کے مطابق یوکرین نے دو امریکی اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل داغے تھے جو کریمیا کے مغربی ساحل پر اولنیوکا گاؤں کے قریب گرے تھے۔

یوکرین باقاعدگی سے کرائمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو نشانہ بناتا رہا ہے۔ ستمبر میں کیف نے کہا تھا کہ اس نے سیواستوپول میں ایک علامتی فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر