Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کا غزہ کے لیے بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم

Now Reading:

اسرائیل کا غزہ کے لیے بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر بجلی معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے غزہ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو فوری طور پر بجلی کاٹنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جس کی تصدیق خود وزیر دفاع نے ایک بیان میں کی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے غزہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے اسکول سمیت دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے مین غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے اور 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ غزہ میں تقریباً 73 ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل یہاں 23 لاکھ افراد رہائش پذیر تھے جنہوں نے گھروں پر حملے کے خوف سے اپنے گھر چھوڑ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے حملوں میں 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر