Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش کے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کو میتھیوز کے آؤٹ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

بنگلہ دیش کے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کو میتھیوز کے آؤٹ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کے آؤٹ پر تبصرہ کرنے پر بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ سے وضاحت طلب کر لی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ سے اینجلیو میتھیوز کے آؤٹ پر تبصرہ کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔

تٖفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ سے 6 نومبر کو دہلی میں ورلڈ کپ میچ کے بعد اینجلو میتھیوز کے آؤٹ ہونے کے بارے میں تبصرہ کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی نیو دہلی میں اپنے ہوٹل میں واپسی کے فوراً بعد ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ نے کہا تھا کہ اس طرح کے آؤٹ کو دیکھنا مایوس کن اور بے حد تکلیف دہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی کارروائی کرنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کا معاہدہ ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

Advertisement

بی سی بی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ بعد میں اپنے ذاتی خیالات پیش کر سکتے تھے۔ وہ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں اس لیے جب ٹیم کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بی سی بی ترجمان کے مطابق ایلن ڈونلڈ ٹیم کے اندر اس کے بارے میں بات کر سکتے تھے یا وہ کھلاڑی سے براہ راست بات کر سکتے تھے وہ بورڈ کو مطلع کر سکتے تھے، لیکن عوامی طور پر نہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ایلن ڈونلڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے ٹیم کے فیصلے پر عوامی طور پر تنقید کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایلن ڈونلڈ نے بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے اختتام پر ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد جاری نہیں رہیں گے۔

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ کو 2022 میں بنگلہ دیش کے دورہ جنوبی افریقہ سے قبل اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر