
سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر
سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقررکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔
Member of the 2009 T20 World Cup winning squad and former Pakistan cricketer Sohail Tanvir has been appointed as head of the junior selection committee.
AdvertisementMore details ➡️ https://t.co/kGA72SyMBW pic.twitter.com/cxG4VhQwff
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2023
سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
سہیل تنویر ینگ ٹیلنٹ میں یقین رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ کامیابی کے لیے گراس روٹ لیول سے انٹرنیشنل لیول تک ایک پاتھ وے تیار کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری وہاب ریاض کو سونپی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News