Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پوپ فرانسس نے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے خاتمے کے  ساتھ ساتھ غزہ کے لیے انسانی امداد پر زور دیتے ہوئے صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

پوپ فرانسس نے روم کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں روایتی مذہبی تقریبات کے بعد کہا کہ میں فلسطین اور اسرائیل کی سنگین صورتحال سے پریشان ہوں جہاں بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پوپ فرانسس نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کے نام پر آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ رکیں اور فوری طور پر جنگ بندی کریں۔

“پوپ فرانسس نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں تاکہ تنازع کو وسیع ہونے سے مکمل طور پر روکا جا سکے، زخمیوں کی مدد کی جا سکے، اور امداد غزہ تک پہنچ سکے، جہاں انسانی صورتحال بہت سنگین ہے، اور یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Advertisement

پوپ اس سے قبل تنازع کے خاتمے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی اجازت دینے کی درخواست کر چکے ہیں۔

ویٹیکن کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن سے دنیا میں تنازعات کی صورتحال اور امن کے راستوں کی نشاندہی کی ضرورت کے بارے میں بات کی تھی۔

اتوار کے روز یورپی کمیشن نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے آغاز کے بعد سے یورپی یونین بھر میں یہود دشمنی میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یہودی آج ایک بار پھر خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں یورپ بھر میں یہود مخالف واقعات میں اضافہ غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے جو تاریخ کے سیاہ ترین دور کی یاد دلاتا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان گھناؤنے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہر اس چیز کے خلاف ہیں جس کے لیے یورپ کھڑا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر