Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی بمباری نے غزہ کی نصف سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں

Now Reading:

اسرائیلی بمباری نے غزہ کی نصف سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں

گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کے بعد سے جاری اسرئیلی بمباری کے باعث غزہ کی نصف سے زائد رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں تقریبا 40 ہزار رہائشی یونٹس کو اسرائیلی فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 50 فیصد سے زائد رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک بیان میں غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ محصور علاقے میں تقریبا 40 ہزار رہائشی یونٹوں کو اسرائیلی فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ پر تقریبا 32 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا گیا ہے.

Advertisement

ماہرین نے ہاؤسنگ سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں ابتدائی نقصانات کا تخمینہ 2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے دو محققین جیمز وان ڈین ہوک اور کوری شر اور ایک خبر رساں ادارے کے اے جے لیبز یونٹ کے ایک نئے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر کم از کم 16 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

صرف غزہ شہر میں عمارتوں کی تباہی کم از کم 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے)، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور فلسطینی حکومت کے اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کر دیئے ہیں۔،

ان اعداد وشمار کے مطابق 7 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 222،000 رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ 40،000 سے زیادہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر