190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف دھوکا دہی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، فوادچوہدری کے وکلاء فیصل چوہدری، قمرعنایت اوراہلیہ حبہ چوہدری عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران پرایسکیوٹرعدنان علی کی جانب سے فوادچوہدری کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر وکیل صفائی علی بخاری نے فوادچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کیی، کہا کہ عدالتی احکامات عدالت نے نافذ کروانے، توہین عدالت کی درخواست دینے کی ضرورت مجھے نہیں ہونی چاہیے۔ فوادچوہدری کا طبی معائنہ کروانے کے احکامات بھی عدالت نے نافذ کرواناہے۔
وکیل صفائی علی بخاری کی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیاگیا جس کے بعد پراسیکیوٹرعدنان علی نے کہا کہ اگرگزشتہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ سے مخالفت کرنی تھی تو مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کرناچاہیےتھا۔
وکیل صفائی فیصل چوہدری نے فوادچوہدری کی ہتھکڑی کمرہ عدالت میں کھولنے کی استدعا کی، مؤقف اپنایا کہ فوادچوہدری پرایک صرف الزام کی بنیاد پر بلائنڈ مقدمہ درج کرلیاگیا، کیا شکائت کنندہ نے فوادچوہدری کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا؟ فوادچوہدری بارکے ممبر ہیں، ان کے بھائی اوراہلیہ بھی بارکی ممبرہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
