Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفرکیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی، آئندہ سماعت پرمذید 3 گواہ طلب

Now Reading:

سائفرکیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی، آئندہ سماعت پرمذید 3 گواہ طلب
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 13 نومبرتک ملتوی

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے، آئندہ سماعت پرمزید 3 گواہ طلب کر لیے گئے۔ وکلاء صفائی لاہورسے عدالت پیش نہ ہوسکے۔

اڈیالہ جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی، شاہ خاورکے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی بھی عدالت میں موجود تھے۔

سائفر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملیز ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹی نے پہلی بارجیل عدالت کی کارروائی دیکھی، ایف آئی اے 3 گواہ ہمراہ لائی تاہم سینئر وکیل صفائی نہ ہونے سے کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات بابت عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو بلا کر حکم جاری کیا، آئندہ  سماعت 14 نومبرمنگل کو صبح 9 بجے ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر