عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے، آئندہ سماعت پرمزید 3 گواہ طلب کر لیے گئے۔ وکلاء صفائی لاہورسے عدالت پیش نہ ہوسکے۔
اڈیالہ جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی، شاہ خاورکے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی بھی عدالت میں موجود تھے۔
سائفر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملیز ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹی نے پہلی بارجیل عدالت کی کارروائی دیکھی، ایف آئی اے 3 گواہ ہمراہ لائی تاہم سینئر وکیل صفائی نہ ہونے سے کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات بابت عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو بلا کر حکم جاری کیا، آئندہ سماعت 14 نومبرمنگل کو صبح 9 بجے ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News