Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی

Now Reading:

آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی
آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی

آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا اور آسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کے بعد تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا کون سا نمبر ہے؟

بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم چار درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے جب کہ ٹیسٹ بولروں میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

بولرز میں بھارت کے روی بشنوئی  پہلے نمبر موجود ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے ، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر