Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹیل ملزکو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا

Now Reading:

پاکستان اسٹیل ملزکو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا
نگراں حکومت

پاکستان اسٹیل ملزکو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا

نگران حکومت نےنجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

نگران حکومت کی نئی فہرست کے مطابق اداروں کی تعداد 27سےکم ہوکر26پرآگئی، توانائی شعبے کےسب سےزیادہ 14ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

فناننشل اورریئل اسٹیٹ سے متعلق4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں جبکہ انڈسٹریل سیکٹر کے3 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔

ہوابازی شعبےکاایک پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل اوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن بھی شامل ہیں جبکہ  بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پورپاور پلانٹس بھی جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔

تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک،  پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ، سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد نجکاری پروگرام میں شامل ہیں۔

Advertisement

نگراں حکومت کی جانب سے پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کےجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر