Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا روس پر جوابی ڈرون حملہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Now Reading:

یوکرین کا روس پر جوابی ڈرون حملہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

روس کی جانب سے گزشتہ روز یوکرین پر میزائل حملے بعد یوکرین نے جوابی حملہ کیا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روسی حملے کے جواب نے یوکرین نے بلغراد پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی روس میں اہداف پر مہلک فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

روس کی ہنگامی وزارت کا کہنا ہے کہ بلغراد شہر میں دو بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین کے ایک سکیورٹی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی ہے کہ کیف نے فوجی اہداف پر فائرنگ کی لیکن بلغراد شہر کے مرکز میں ٹکڑوں کے گرنے کا ذمہ دار روسی فضائی دفاع کو ٹھہرایا۔

Advertisement

یہ حملہ جنگ کے دوران روس پر اب تک کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک معلوم ہوتا ہے۔

ماسکو بارہا یوکرین پر اپنی سرزمین پر ڈرون حملوں کا الزام عائد کرتا رہا ہے، حالانکہ یوکرین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مطابق یہ حملے جمعے کے روز یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ہوئے ہیں جس میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے کیے گئے جن میں دارالحکومت کیف، مغرب میں لویو، جنوب میں اوڈیسا اور زاپوریزیہ اور مشرق میں ڈینیپرو اور خرکیف شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر