Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ پر اسرائیلی حملے کو دفاع نہیں کہا جا سکتا، وزیر خارجہ انڈونیشیا

Now Reading:

غزہ پر اسرائیلی حملے کو دفاع نہیں کہا جا سکتا، وزیر خارجہ انڈونیشیا

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے مہلک حملے کو کسی طرح بھی دفاع نہیں کہا جا سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے ایک پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں دوہرے معیار کو مسترد کرے کیونکہ غزہ پر اسرائیل کا مہلک حملہ اپنا دفاع نہیں ہے۔

وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی جنیوا میں انڈونیشیا کے ایک وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔

وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ متعدد تقریبات میں فلسطین کے بارے میں بات کی. واضح رہے کہ اسرائیل کا غزہ پر کئی ماہ سے جاری حملے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے جس میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے کہا کہ جب ہم انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے 75 سال مکمل ہونے کا مشاہدہ کر رہے ہیں تو ہم درحقیقت فلسطین بالخصوص غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ نکات پولینڈ کے صدر آندریج دودا اور فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سمیت دیگر پینلسٹوں کے ساتھ انسانی حقوق پر ایک گول میز تقریب کے دوران اٹھائے۔

اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے منگل کے روز غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی ایک غیر پابند قرارداد کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔

جبکہ گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے اس تجویز پر ویٹو کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی طرح کی ایک قرارداد ناکام ہو گئی تھی۔

مارسودی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی فرسودہ کثیر الجہتی نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر