Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے ہی میچ میں انجرڈ ہونے والے خرم شہزاد آج وطن واپس پہنچیں گے

Now Reading:

پہلے ہی میچ میں انجرڈ ہونے والے خرم شہزاد آج وطن واپس پہنچیں گے
خرم شہزاد

فاسٹ بولر خرم شہزاد ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کے بعد انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر آج میلبرن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکٹرز سے مشورہ کرنے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میچ کے بعد پسلی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا اور میڈیکل پینل نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا تھا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

Advertisement

دوسری جانب 4 روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی انجری کا شکار ہوئے تھے جب کہ ٹیم کے ساتھ موجود ایک اور اسپنر نعمان علی کا بھی اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے اسپنر سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے اور دو دن بعد شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں محمد نواز کو کھلانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر