Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی میسی کی شرٹس ریکارڈ فیمت میں فروخت

Now Reading:

ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی میسی کی شرٹس ریکارڈ فیمت میں فروخت

قطر میں ہونے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی استعمال شدہ شرٹس نیلامی میں ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی فتح کے دوران لیونل میسی کی پہنی گئی چھ شرٹس جمعرات کو نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 7.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئیں۔

اس مجموعے میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو ارجنٹائن کے لیجنڈ نے قطر میں فرانس کے خلاف فائنل کے پہلے ہاف کے دوران پہنی تھی۔

نیلامی ہاؤس سوتھیبیز کا کہنا ہے کہ شرٹس کے سیٹ کی قیمت نے کھلاڑی سے وابستہ اشیاء کی فروخت کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا اور یہ رواں سال نیلام ہونے والی کھیلوں کی سب سے قیمتی یادگار بن گئی۔

Photo: AP

Advertisement

اس مجموعے میں وہ شرٹ بھی شامل ہے جو میسی نے قطر میں فرانس کے خلاف فائنل کے پہلے ہاف میں پہنی تھی۔

سوتھیبی کے ہیڈ آف ماڈرن کلیکٹیبلز برہم واچٹر نے کہا کہ یہ تاریخی شرٹس نہ صرف کھیلوں کی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک کی یاد دلاتی ہیں بلکہ بنیادی طور پر تاریخ کے سب سے زیادہ سجے ہوئے فٹ بال کھلاڑی کے کیریئر کے عروج کے لمحات سے جڑی ہوئی ہیں۔

1998 کے این بی اے فائنل کے افتتاحی میچ کی مائیکل جارڈن کی جرسی نے کھیلوں کی یادگار اشیاء کے لئے سب سے زیادہ قیمت ادا کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس نے گزشتہ سال 10.1 ملین ڈالر کمائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر