
امریکہ کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ مذہبی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں جب کہ ویدانت پٹیل نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح، مودی کی انتخابی مہم کا آغاز
دوران پریس کانفرنس ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ خالصتان کا ریفرنڈم امریکہ میں منعقد ہورہا ہے، اس پر امریکہ کا کیا موقف ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خالصتانی ریفرنڈم پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ان کے ساتھ کئی معاملات پر گفتگو جاری رہے گی۔
ویدانت پٹیل کہتے ہیں کہ امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ حوثیوں کو قابو کرنے کے لیے ایران سے بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’رام مندر یا بھارتی سیکولرازم کی سمادھی‘‘
چین سے ہونے والی گفتگو کی مزید تفصیلات بتانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر کہنے کے لیے کچھ زیادہ بات نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین سمیت تمام بڑی معاشی قوتیں چاہیں گی کہ پانی کے بین الاقوامی راستے محفوظ رہیں، پانی کے راستے محفوظ ہونا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News