
ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والےنہیں، مریم نواز
مریم نوازکا کہنا ہے کہ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والےنہیں، 9 مئی اور 28 مئی کے پیچھے پوری تاریخ ہے۔
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے ہاتھ میں پٹرول بم اورڈنڈےدے وہ آپ کا خیرخواہ نہیں ہے، 9 مئی کے سلسلے میں جوجیلوں میں ہیں ان کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والےنہیں، 9 مئی اور 28 مئی کے پیچھے پوری تاریخ ہے ، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے لوگ ہیں۔
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی والے پاکستان کو اجاڑنے والے لوگ ہیں، 28 مئی والے مہنگائی کم کرنے والے لوگ ہیں، 9 مئی والے مہنگائی کا طوفان لانےوالے لوگ ہیں۔
جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے 200 یونٹ سے کم والوں کو مفت بجلی دیں، 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، آج پہلی بارحافظ آباد آئی ہوں، آج جو منظر دیکھ رہی ہوں پوری زندگی نہیں بھولےگا۔
ان سے قبل حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسے خطاب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News