
دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرنے والی خاتون کی عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیا آپ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ماڈل کی عمر جانتے ہیں؟ نہیں تو جان کر حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں امریکا کی کارمین ڈیل فائس 92 برس کی ہیں اور ابھی بھی ماڈلنگ کر رہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سب سے طویل عمر خاتون ماڈل کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اکارمین ڈیل اوری فائس کی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ جب وہ 13 برس تھی تو بس میں سفر کے دوارن انہیں ماڈلنگ کی آفرکی گئی جسے انہوں بخوشی قبول کرلیا اوراس وقت سے لے کر اب تک وہ مسلسل ماڈلنگ کر رہیں جبکہ اب وہ 92 برس کی ہوچکی ہے۔
اگر چہ انہیں ماڈلنگ کا شروع سے ہی شوق تھا لیکن وہ ایک مرتبہ ناکام ہوچکی تھی تاہم 13 برس کی عمر میں انہیں بس میں سفر کرتے ہوئے ایک شخص نے دیکھا جو کہ فوٹو گرافر اور فیشن ڈیزائنر تھا انہوں کارمین کا اسکرین ٹیسٹ لیا اس کے بعد وہ ترقی کی منازل طے کرتی رہی اور صرف 15 برس کی عمر میں مشہور میگزین ووگ کے بچوں کے ٹائٹل کے اوپر ان کی تصویر چھپی اور اس طرح وہ دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی۔ یہاں سے کارمین کے ماڈلنگ کا جو سفر شروع ہوا وہ اب تک ختم نہیں ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس وہ ووگ چیکوسلواکیہ کے مگیزین کے کور پر دوبارہ جلوہ افروز ہوئی ہیں اور انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والی اور سب سے عمر رسیدہ فیشن ماڈل خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
کارمین نیویارک کے بہت ہی غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان کا ابتدائی بچپن بہت ہی معاشی مشکلات میں گزرا ان کے والدین نوکری کر کے بہت ہی مشکل سے گزربسر کر رہے تھے۔
1958 میں ازدواجی مشکلات اور تنازعہ کے باعث کارمین نے ماڈلنگ چھوڑ دی لیکن اس کے بعد دوباری انہوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News