
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ تحریک کے ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اطلاعات کے مطابق خربت سیلم کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا، کار میں سوار حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں کام کرنے والے واحد ہسپتال سے اپنے طبی عملے کو نکال لیا ہے۔
یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شمالی غزہ میں طبی سامان لانے کے مشن کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 73 فلسطینی شہید اور 99 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ کرنے سے قبل خلیجی عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں کم از کم 1200 افراد ہلاک اور 240 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد سے اب تک علاقے میں کم از کم 23 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News