نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا چوتھا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے جب کہ پانچواں میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔
Advertisementپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 19 جنوری اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ pic.twitter.com/h9zT8tE5Us
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 18, 2024
یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ کو ناقابل شکست برتری حاصل
پہلے میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
تیسرا میچ گزشتہ روز ڈونیڈن میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
