Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ کو ناقابل شکست برتری حاصل

Now Reading:

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ کو ناقابل شکست برتری حاصل
پاکستان

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ کو ناقابل شکست برتری حاصل

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

 کیویز نے فن ایلن کی 16 چھکوں اور 5 چوکوں پر مشتمل جارحانہ 137 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ  شاہین شاہ آفریدی،زمان خان، محمد نواز اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز ہی بناسکی۔ بابر اعظم58،محمد نواز 28 اور محمد رضوان 24 رنز بناسکے۔

Advertisement

فخر زمان 19، کپتان شاہین آفریدی ناٹ آؤٹ 16، صائم ایوب اور اعظم خان 10،10 جبکہ افتخار احمد ایک رن بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ،میٹ ہینری،لوکی فرگیوسن، ایش سودھی اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر