Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فضائی حملے کے بعد حوثی باغیوں کا بڑا اعلان

Now Reading:

امریکی فضائی حملے کے بعد حوثی باغیوں کا بڑا اعلان

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد حوثی باغیوں کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی اور برطانوی کے فضائی حملوں کے بعد حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے سزا یا جوابی کارروائی کے بغیر نہیں ہوں گے۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے اور غزہ میں حماس کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے اور کہا کہ توقع سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ فضائی اور سمندری فضائی حملوں میں حوثیوں کے 16 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں کمانڈ سینٹر، اسلحے کے ڈپو اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی تجارت کے آزادانہ بہاؤ کا تحفظ ہوگا۔

Advertisement

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ یہ حملے اپنے دفاع میں محدود، ضروری اور متناسب کارروائی تھے۔

لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی کچھ جماعتوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمان کو اس پر بحث کے لیے بلایا جانا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین نے مشن کے حصے کے طور پر مدد فراہم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر