حارث رؤف نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا
حارث رؤف نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردای پر تنقید کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حارث رؤف کو ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے بتایا تھا کہ حارث رؤف نے آخری وقت میں اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا جب کہ اس سے قبل وہ سیریز میں شرکت کے لیے رضامند تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حارث رؤف مسلسل تنقید سے مایوس ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دوستوں سے مشورہ کے بعد حارث رؤف نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور اب دوبارہ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حارث رؤف کو 2023 ورلڈ کپ کے دوران بھی دورہ آسٹریلیا کے لیے قائل کرنے کی بہت کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے حارث رؤف سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
مکی آرتھر نے انہیں ٹیم کا اہم اثاثہ بھی قرار دیا تھا تاہم انہوں نے تمام تر کوششوں کے باجود بھی اپنی ممکنہ انجری کا حوالہ دیتے ہوئے تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 سالہ فاسٹ بولر نے ورلڈکپ کے دوران ٹیم انتظامیہ کو اپنی فٹنس سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
