Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 77 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

Now Reading:

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 77 فلسطینی شہید درجنوں زخمی
اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 77 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 77 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

اسرائیل نے خان یونس میں بمباری کرکے 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حال ہی میں خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے العمل اسپتال کے قریب بھی فائرنگ کی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 فلسطینی شہید ہوئے اور 278 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسپتال کی کمی، انڈونیشیا نے نیوی کا اسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا

یاد رہے کہ غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 762 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 62 ہزار 108 زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ  کی خواتین ایجنسی کے مطابق طبی امداد نہ ملنے سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جب کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں دو مائیں جاں بحق ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے، قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔

Advertisement

یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیل اسرائیل نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

3 اسرائیلی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 194 ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر