Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسپتال کی کمی، انڈونیشیا نے نیوی کا اسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا

Now Reading:

غزہ میں اسپتال کی کمی، انڈونیشیا نے نیوی کا اسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا

انڈونیشیا نے غزہ میں اسپتالوں کی کمی کے باعث انسانی ہمدری کی بنیاد پر نیوی کا اسپتال بحری جہاز روانہ کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں انسانی امداد کے سلسلے میں آج اپنے بحریہ کے ہسپتال کے جہاز کو غزہ کے قریب پانیوں میں بھیج دیا ہے۔

انڈونیشیا، جو طویل عرصے سے فلسطین کا کٹر حامی رہا ہے، نے نومبر میں غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے دو طیارے بھیجے تھے، جن میں ادویات، خوراک، حفظان صحت کی کٹیں، کمبل، گدے اور اسپتالوں کے لیے طبی آلات شامل تھے۔

220 ٹن وزنی تیسری کھیپ انڈونیشیا کی بحریہ کے ہسپتال جہاز کے آر آئی راڈجمن ویڈیوڈیننگریٹ-992 کے ذریعے آج جکارتہ کی تنجنگ پریوک بندرگاہ سے مصر کی الآریش بندرگاہ کے لیے روانہ ہوئی۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع پربووو سوبیانتو نے روانگی سے قبل جہاز کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ سب آج فلسطین اور غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے امداد پہنچانے کے لیے ایک انسانی مشن پر روانہ ہوں گے۔

Advertisement

 وزیر دفاع پربووو سوبیانتو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بڑے المیے، بے پناہ مصائب سے گزر رہے ہیں، انسانیت کی حدود سے تجاوز کرنے والے اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلسل حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع پربووو سوبیانتو نے مزید کہا کہ ہم جنگ میں ملوث ملک نہیں ہیں، لیکن فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہماری یکجہتی اور انسانی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر