Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد خان نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

Now Reading:

راشد خان نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے کمر کی سرجری کے بعد پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق راشد خان نے پی ایس ایل کے گزشتہ تینوں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی ہے اور 2022 اور 2023 میں ٹائٹل جیتے ہیں۔

لاہور قلندر نے بھی انہیں اسی خدشے کے پیش نظر دسمبر کے ڈرافٹ سے پہلے ‘سلور’ تنخواہ کے زمرے میں برقرار رکھا تھا، فرنچائز کو اندازہ تھا کہ ان کے 2024 ایڈیشن کے لئے دستیاب ہونے کا امکان نہیں ہے۔

افغانستان کے معروف لیگ اسپنر نے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے کیونکہ وہ نومبر میں سرجری سے گزرنے کے بعد اپنی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 قلندرز سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹ میں راشد کی جگہ ایک اور کھلاڑی کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی جس کی تصدیق پی سی بی ورچوئل طور پر کرے گی۔

Advertisement

راشد نے رواں ماہ کے اوائل میں ٹی 20 سیریز کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت کا دورہ کیا تھا ، لیکن وہ کھیلنے کے لئے کافی فٹ نہیں سمجھے گئے تھے۔

اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ اور ایس اے 20 دونوں سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا معاملہ ہے کہ ہم ان کی کمر کے بارے میں واقعی محتاط رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر