Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے برطانیہ پر جاسوس بھیجنے کا الزام لگا دیا

Now Reading:

چین نے برطانیہ پر جاسوس بھیجنے کا الزام لگا دیا

چین نے برطانیہ پر ریاستی رازوں تک رسائی کے لیے جاسوس بھیجنے کا الزام لگا دیا ہے۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسے پتہ چلا ہے کہ ایک غیر ملکی کنسلٹنسی کا سربراہ برطانیہ کی ایم آئی 6 انٹیلی جنس سروس کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔

بیجنگ اور لندن کے درمیان حالیہ الزامات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک برطانوی جاسوس کو بے نقاب کیا ہے جس پر اس نے ریاستی راز افشا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین اور برطانیہ اور اس کے مغربی اتحادی ایک دوسرے پر جاسوسی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

Advertisement

چینی خفیہ ایجنسی نے اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاسوسی کا سراغ لگانے کا اعلان کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی 6 نے راز اور معلومات جمع کرنے کے لئے غیر ملکی ہوانگ مومو کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فارن انٹیلی جنس سروس نے 2015 میں ہوانگ کے ساتھ ‘انٹیلی جنس کوآپریٹو تعلقات’ قائم کیے تھے، جو ایک غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کے سربراہ ہیں۔

بیان کے مطابق ہوانگ کے پاس چینی شہریت نہیں ہے اور ریاستی سکیورٹی باڈی نے مشتبہ شخص کی قومیت یا جنس ظاہر نہیں کی۔

چینی وزارت نے کہا کہ محتاط تحقیقات کے بعد ریاستی سلامتی کے اداروں کو فوری طور پر ہوانگ کے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے اور اس کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی گئی۔

بیجنگ کے مطابق ایم آئی 6 نے ہوانگ کو متعدد مواقع پر چین میں داخل ہونے اور برطانوی جاسوسی کے لیے چین سے متعلق انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے اپنی عوامی شناخت استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

برطانوی انٹیلی جنس سروس نے ہوانگ کو تربیت بھی دی اور انٹیلی جنس کراس لنکنگ کے لیے سازوسامان فراہم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر