Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیبریل اٹل فرانس کے کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئے

Now Reading:

گیبریل اٹل فرانس کے کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئے

گزشتہ روز فرانس کی وزیر اعظم کے مستعفیٰ ہونے کے 24 گھنٹوں بعد گیبریل اٹل فرانس کے کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 34 سالہ وزیر تعلیم گیبریل ایٹل کو اپنا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے جو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل اپنے دوسرے مینڈیٹ میں نئی جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ضروری طور پر کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا باعث نہیں بنے گا۔

لیکن اس خواہش کا اشارہ ہے کہ میکرون گزشتہ سال کی غیر مقبول پنشن اور امیگریشن اصلاحات سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے اور جون میں یورپی یونین کے انتخابات میں اپنی سینٹرسٹ پارٹی کے امکانات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

گیبریل اٹل فرانس کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہوں گے اور کھلے عام ہم جنس پرست ہونے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

Advertisement

رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ میکرون کا کیمپ انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کی پارٹی سے تقریبا آٹھ سے دس فیصد پوائنٹس پیچھے ہے۔

میکرون کے قریبی ساتھی گیبریل اٹل، جو کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران حکومت کے ترجمان کے طور پر گھر گھر میں مشہور ہوئے تھے، سبکدوش ہونے والی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کی جگہ لیں گے۔

حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں ملک کے مقبول ترین سیاست دانوں میں سے ایک گیبریل اٹل نے ریڈیو شوز اور پارلیمنٹ میں آسانی سے ایک سمجھدار وزیر کے طور پر اپنا نام بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر