Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل اہم کیوی کھلاڑی کورونا کا شکار

Now Reading:

پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل اہم کیوی کھلاڑی کورونا کا شکار

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے کچھ دیر پہلے ہی کیوی ٹیم کا اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے اوپننگ میں محمد رضوان اور صائم ایوب کا آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، بابراعظم تیسری اور فخرزمان چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے جب کہ وکٹ کیپنگ کے فرائض اعظم خان انجام دے رہے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ عباس آفریدی اور اسامہ میر کو ڈیبیو کروایا گیا ہے جب کہ عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میچ سے چند لمحات قبل نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی رکنے کا کہا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ سے قبل کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مچل سینٹنر کا جمعہ کی صبح کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں کرکٹر کی مسلسل نگرانی جارہی ہے جبکہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل انکا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر