
اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست
پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے باآسانی زیر کرلیا۔
قومی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں تین گول اسکور کرکے واضح برتری حاصل کرلی اور دوسرے ہاف میں ایک اور گول اسکور کردیا۔
Full time
30th Sultan Azlan Shah Cup 2024#Asiahockey #SASC24 pic.twitter.com/GUBdYiPPbkAdvertisement— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 5, 2024
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول اسکور کیے ۔ حنان شاہد کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
The Player of the match award
Hanan Shahid
Shirt : 09
Country: Pakistan
Pakistan vs Korea #asiahockey#sasc24 pic.twitter.com/kl0g0LbFIK— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 5, 2024
یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News