
’’سرکاری و نجی اسکول سے رابطہ کریں اور دس فیصد بچوں کی مفت تعلیم یقینی بنائیں‘‘
گمشدہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر ڈی ایس پی آرام باغ کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی ایس پی کو شوکازجاری کردیا اورایس ایس پی سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پراظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی آرام باغ کو شوکاز نوٹس کردیا۔
عدالت نے 2015 سے لاپتہ سیاسی کارکن فہیم عرف انڈہ کی تلاش کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ جے آئی ٹیز کے متعدد اجلاس ہوئے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، جے آئی ٹی نے اسے جبری گمشدگی کا کیس قرار دیتے ہوئے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کی سفارش کی ہے، گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔
تفتیشی افسرنے بتایا کہ مسمات عشرت النساء کے بیٹے مسعود علی کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا، جے آئی ٹی کے 22اجلاس ہوچکے ہیں، 30جنوری کوبھی اجلاس ہونے والا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ معاملے کا پی ٹی ایف میں بھی جائزہ لیا جائے۔
تفتیشی افسرنے بتایا کہ لاپتہ شمشاد کی تلاش کیلئے تمام ایجنسیوں کو خطوط لکھ دیے ہیں۔ جس پرجسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ یہ سب رسمی کارروائیاں ہیں، عدالت عملی اقدامات چاہتی ہیں۔
تفتیشی افسرنے کہا کہ مسمات خانزادی کے بیٹے کی تلاش کیلئے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیا جارہاہے، لاپتہ شہری سلطان واٹس ایپ پراپنے والد سے رابطے میں ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم کیسے مان لیں، والد کو عدالت میں پیش کریں، فون کا فرانزک تجزیہ کرائیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ نواب علی کی بازیابی سے متعلق درخواست میں کوئی پیش نہیں ہوئی۔
جسٹس نعمت الہ پھلپوٹونے تفتیشی افسرکی رپورٹ پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار آئے یا نہیں آئے، ریاست کو اپنا کام کرنا ہے۔ مختلف اداروں کو خط لکھ دینا کوئی کارروائی نہیں۔
گمشدہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر ڈی ایس پی آرام باغ کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی ایس پی کو شوکاز جاری کردیا اورایس ایس پی سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
ایس ایچ اوکلفٹن نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ خاتون دیبا نے رسول بخش سے نکاح کرلیا ہے۔
نکاح نامے کی کاپی پیش کرنے پرعدالت نے دیبا شاہ کہ بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News