Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب کے پہلے خلاء باز نوجوانوں کے وزیر مقرر

Now Reading:

عرب کے پہلے خلاء باز نوجوانوں کے وزیر مقرر

متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے خلاء باز سلطان النیادی کو نوجوانوں کا وزیر مقرر کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آج حکومتی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے عرب کے پہلے خلاء باز سلطان النیادی کو وزیر برائے نوجوان مقرر کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلطان النیادی نے فوجی اور خلائی شعبے میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی میدان میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نامزدگیوں نے انتخاب کے عمل میں کردار ادا کیا اور کہا کہ سلطان النیادی اپنی نئی ذمہ داریوں کے علاوہ اپنے سائنسی اور خلائی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گزارنے والے پہلے عرب خلاباز تھے۔

Advertisement

انھوں نے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیف کے ساتھ مل کر ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 مشن کے حصے کے طور پر 200 سے زیادہ سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کیے، جو 2 مارچ 2023 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر