Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیریقینی سیاسی صورتحال سے گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی

Now Reading:

غیریقینی سیاسی صورتحال سے گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی
اسٹاک ایکسچینج

غیریقینی سیاسی صورتحال سے گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی

ہفتہ وار اسٹاک مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیریقینی سیاسی صورتحال سے گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی. آئی ایم ایف سے قسط کے اجرا یقینی ہونے باوجود مطلوبہ تیزی رونما نہ ہوسکی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عدلیہ میں سیاسی نوعیت کی سماعتوں کے تناظر میں سرمایہ کار محتاط رہے. ہفتہ وار کاروبار کے وسط میں صرف ایک سیشن میں قابل ذکر تیزی ہوئی۔ غیریقینی سیاسی حالات سے مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ اور مندی کا رحجان رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شرح سود میں ممکنہ کمی، مضبوط فنڈامینٹلز کے باوجود غیریقینی صورتحال برقرار رہی۔ ججز کے مستعفی ہونے سے مارکیٹ سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ہفتے کے 2سیشنز میں تیزی اور 3سیشنز میں کی مندی رہی۔

آئل اینڈ گیس، ریفائنری بینکنگ سیمنٹ آئی ٹی سیکٹر زیادہ متحرک رہے جبکہ ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 65ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوکر دوبارہ گرگئی۔

محدود تیزی کے سبب حصص کی مالیت 79ارب 89کروڑ 71لاکھ 35ہزار 672روپے بڑھ گئی اورمجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 94 کھرب 53ارب 67کروڑ 70لاکھ 33ہزار 500روپے ہوگیا۔ 100انڈیکس 122.74 پوائنٹس بڑھکر 64637.64 پر بند ہوا۔ 30انڈیکس 85.81 پوائنٹس بڑھکر 21630.85 پر بند ہوا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق کے ایم آئی 30انڈیکس 836.54پوائنٹس بڑھکر 109345.68پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 241.80پوائنٹس بڑھکر 32061.29پوائنٹس پر بند ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر